کیماڑی میں مبینہ زہریلی گیس سے 18 ہلاکتوں کا معاملہ، تحقیقاتی رپورٹ عدالت میں پیش
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )کراچی کے علاقے کیماڑی میں علی احمد گوٹھ میں مبینہ زہریلی گیس سے 18 ہلاکتوں کے معاملے پر تحقیقاتی ٹیم نے رپورٹ عدالت میں جمع کر ادی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق عدالتی حکم پر مزید 9 مقدمات درج کر لئے گئے ہیں، رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ علی محمد گوٹھ صرف رہائشی علاقہ ہے، لیکن غیر قانونی طور پر کمرشل سرگرمیاں کی جا رہی ہیں، تمام فیکٹریز سیفٹی پروٹوکول کے بغیر چلائی جا رہی تھیں، فیکٹریز کو ڈی سیل کیا گیا اور 7فیکٹریز اور گوداموں سے سیمپل لئےگئے ہیں، فیکٹریز اور گودام محکمہ لیبر رجسٹریشن اور اجازت نامے کے بغیر چلائے جا رہے ہیں۔
پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے تصدیق کی ہے کہ علی محمد گوٹھ بغیر لے آوٹ پلان اور منظوری کے تعمیر کیا گیا ہے، محکمہ کچی آباد کے مطابق علی محمد گوٹھ ریگیولرائزڈ نھیں ہے، سیپا اور پوسٹ مارٹم رپورٹ تاحال موصول نھیں ہوئی، علاقہ مکین اور گواہوں کے بیانات رکارڈ کر لئے گئے ہیں، حتمی رپورٹ اور چالان کے لئے وقت درکار ہے، عدالت نے سماعت 29 مارچ تک ملتوی کردی۔