بادل جم کر برسیں گے،موسم کے حوالے سے اہم خبر آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)آج سے جمعرات کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے,لاہور میں بارش سے موسم سرد ہو گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں آج رات گئے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہونگی،آج سے دو مارچ کے دوران پنجاب کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ مری میں برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اوگرا سے بڑی خبر آ گئی
آج رات سے دو مارچ کے دوران اسلام آباد ، لاہور ،گوجرانوالہ ، فیصل آباد ، گجرات ، نارووال ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، شیخوپورہ قصور ، ننکانہ صاحب میں بارش کا امکان ہے۔
ڈی جی خان ،ملتان ، پاکپتن، سرگودھا ،بہاولپور بھکر ، میانوالی ، ساہیوال ، خانیوال اور لیہ میں تیز ہواؤں اور گرج کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے،اسی دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔
بارانی علاقوں میں تیز ہواؤں کے باعث کھڑی فصلوں اور انفراسٹرکچر کو نقصان کا خدشہ ہے۔