اٹلی کشتی حادثہ ، وزارت خارجہ سے بری خبر آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز )وزارت خارجہ نے اٹلی کشتی حادثے میں 4 پاکستانیوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق منسٹری آف فارن افیئرز کی جانب سے سماجی رابطوں کی سائیٹ ٹویٹرپر پیغام جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہےکہ لیبیا میں سمندر برد ہونے والی کشتی میں سوار 20 پاکستانیوں میں سے 4 کی موت ہو گئی ہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز خبر سامنے آئی تھی کہ سفارتخانے کے ایک سینئر اہلکار نے الٹنے والے بحری جہاز میں بچ جانے والے 16 پاکستانیوں سے ملاقات کی، اٹلی سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ بچ جانے والے پاکستانی اچھی جسمانی حالت میں لگ رہے تھے، اٹلی کے ساحلی علاقے کلابریا میں پیش آنےوالے حادثے میں پاکستانی سفیر نے کشتی میں موجود 20 پاکستانیوں کی تصدیق کی تھی اور کہا تھا کہ کشتی حادثہ میں 4افراد لاپتہ ہیں جبکہ 16 پاکستانی زندہ بچ گئے ہیں ،سفارتی عملے نے 16 پاکستانیوں سے فرداً فرداً ملاقات کی،20 افراد میں مالاکنڈ،گجرات ،گوجرانوالہ اور حافظ آباد کے نوجوان شامل تھے۔
سفیر پاکستان علی جاوید نے کہاکہ سفارتی عملہ کل تک موقع پر موجود رہے گا ،16 نوجوان صحیح سلامت میڈیکل کیمپ میں موجود ہیں،28 نوجوانوں کی ہلاکت کے حوالے سے خبر سفارتی عملہ کے موقع پر پہنچنے اور نوجوان سے ملاقات کے بعد دم توڑ گئی۔