یوکرین کے بعد ایک اور ملک نے نیٹو میں شمولیت کی ٹھان لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )یوکرین کے بعد اب فن لینڈ نے بھی نیٹو میں شمولیت کی ٹھان لی ہے ، جس کیلئے بل پارلیمان میں پیش کردیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق فن لینڈ کی جانب سے نیٹو میں شمولیت کیلئے ووٹنگ کا امکان ہے ، فن لینڈ نے اپنے پڑوسی ملک اور فوجی پارٹنر سویڈن کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، سویڈن کے مقابلے میں کم سفارتی رکاوٹوں کے باعث فن لینڈ نے اپریل میں آنے والے عام انتخابات سے قبل ہی نیٹو میں شمولیت کے معاملات کو تیزی سے آگے بڑھانے کیلئے بل پارلیمان میں پیش کر دیا۔
فن لینڈ اور سوئیڈن نے باضابطہ طور پر نیٹو میں شمولیت کی حامی بھر لی غیر ملکی میڈیا کے مطابق فن لینڈ کے اراکین پارلیمنٹ کی بڑی تعداد عام انتخابات سے قبل ہی نیٹو میں شمولیت کے حامی ہیں، آج پیش کیے گئے بل پر بحث کے بعد کل ووٹنگ کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال یوکرین پر روسی حملے کے بعد فن لینڈ اور اس کے بعد سویڈن کی جانب سے نیٹو میں شمولیت کا اعلان کیا گیا تھا جبکہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے فن لینڈ کے صدرکو خبردار کیا تھا کہ فن لینڈ کی جانب سے عسکری غیر جانبداری کو ختم کرنا ایک غلطی ہوگی۔
دوسری جانب ترکیہ کی جانب سے فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کی مخالفت کی گئی تھی، صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ انقرہ کیلئے یہ ممکن نہیں ہے کہ وہ یوکرین پر روسی جارحیت کے اس ماحول میں فن لینڈ اور سوئیڈن کی نیٹو میں شمولیت کی حمایت کرے۔