پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز) مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کو ریلیف دینے کیلئے حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے ,وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 5 روپے کمی کر دی ہے، جس کے بعد پٹرول 267 روپ فی لیٹر ہو گیا ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لیٹر15 روپے کمی کی گئی ہے ۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں کمی نہیں کی گئی وہ پرانی قیمت میں ہی فروخت کا جائیگا، ڈیزل 280 روپے فی لیٹر پر پر ہی فروخت ہو گا ، جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد لائٹ ڈیزل کی قیمت 184 روپے 68 پیسے کا ہو گیا ہے ۔
اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد مٹی کا تیل 202 روپے 73 پیسے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے ، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12بجے سے ہو گا۔