ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی کارروائی، موبائل سمز اور بنکنگ فراڈ میں ملوث ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی) ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے موبائل فون سمز کے غیرقانونی کاروبار اور مائیکرو فنانس بینکنگ فراڈ میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی سائبر کرائم سیل راولپنڈی نے موبائل فون سمز کا غیرقانونی کاروبار اور مائیکرو فنانس بینکنگ فراڈ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرکے بڑی تعداد میں مختلف نیٹ ورکس کی موبائل فون سمز ہزاروں کی تعداد میں سیلیکون کے انگھوٹھوں کے نشانات اور الیکڑانک ڈیوائسز برآمد کرلیں۔
ایف آئی سے سائبر کرائم سیل راولپنڈی نے پی ٹی اے کی شکایت پر راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں موبائل فونز سمز کی غیرقانونی ایکٹیویشن و کاروبار میں ملوث نیٹ ورک کیخلاف کریک ڈاؤن کیا۔
یہ بھی پڑھیے: پشاور، پولیس کے روکنے پر مشکوک افراد کی فائرنگ سے کانسٹیبل شہید
گرفتار ملزمان میں فواد خان، خلیل جبران اور جعفر حسین شامل ہیں جن کے قبضے سے 8 موبائل فون، ایک لیپ ٹاپ، پانچ بی وی ایس ڈیوائسز، 770 سلیکون انگوٹھوں کے نشانات، 285 انگوٹھوں کے نشانات، 11 ہزار ڈیجیٹل تھم پرنٹس اور موبائل کمپنیوں کی سینکڑوں سمز برآمد ہوئیں ہیں۔
حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان موبائل فونز سمز کی غیرقانونی ایکٹیویشن کرنے، انہیں مبینہ سلیکون انگھوٹھوں کے نشانات کے ذریعے مائیکرو فنانس بینکنگ فراڈ کیلئے استمال کرنے میں ملوث ہیں۔ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گی ہے جس میں مزید انکشافات کا امکان بھی ہے۔