قومی اسمبلی میں ابھی بائیکاٹ کا فیصلہ نہیں ہوا، شیر افضل مروت

Feb 28, 2024 | 08:50:AM

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) کے رہنما  شیر افضل مروت نے  قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی ارکان کے قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی میں ابھی بائیکاٹ کا فیصلہ نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق  شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان 29 فروری کو قومی اسمبلی اجلاس میں حلف لینے کیلئے شرکت کریں گے، نجی ٹی وی کے ایک  پروگرام  میں شریک پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ اسمبلی کے بائیکاٹ کا فیصلہ ابھی تک نہیں ہوا، شاید ہم اسمبلی کے اندر رہتے ہوئے احتجاج کریں۔

انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں کے معاملے پر الیکشن کمیشن سے رتی بھر بھی توقع نہیں ہے۔

شیرافضل مروت کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے اقتدار میں شمولیت کی پیشکش کو بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ہی مسترد کیا تھا،انہوں نے مزید کہا کہ انٹرا پارٹی انتخابات میں پی ٹی آئی چیئرمین کیلئے بیرسٹر گوہراُمیدوار ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:مولانا فضل الرحمان کا صدارتی انتخاب کے بائیکاٹ کا اعلان

ایک سوال کے جواب میں ہی ٹی آئی رہنما نے واضح کیا کہ اُن کے اور بیرسٹرگوہر کے درمیان کوئی ناراضگی نہیں تھی۔

مزیدخبریں