( ارشاد قریشی) اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف )کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف9 کارروائیوں کے دوران 31 کلو منشیات برآمد، 12 ملزمان کو تحویل میں لے کر انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور ایئرپورٹ پر دوحہ جانے والے مسافر سے 900 گرام آئس برآمدکیے گیے ،راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں نیدرلینڈز اور برطانیہ سے بھیجے گئے 3 مختلف پارسلز سے 58 گرام ویڈ اور 70 ایم ڈی ایم اے برآمد جبکہ،لاہور ایئرپورٹ پر قطر جانے والے2 مسافروں سے 580 گرام آئس برآمد شیر شاہ ٹول پلازہ ملتان کے قریب دو ملزمان سے 6 کلو چرس اور 4 کلو آئس ، بحریہ ٹاؤن لاہور میں ملزم سے 4 کلو افیون، 3.7 کلو چرس اور 1 کلو آئس ، ائیرپورٹ چوک کوئٹہ پر 3 ملزمان سے 6 کلو چرس برآمد،لیل قصور چیک پوسٹ کے قریب 3 ملزمان سے 5 کلو ہیروئن برآمد کرکے تمام ملزمان کومنشیات سمیت تحویل میں لے کر انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں ؛ احتجاج، توڑ پھوڑ کیس: بانی پی ٹی آئی عمران خان، فیصل جاوید، اسد عمر بری