خیبرپختونخوا اور بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا، نومنتخب ارکان اسمبلی حلف اٹھائیں گے

Feb 28, 2024 | 10:27:AM

(24نیوز) خیبرپختونخوا اور بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا، جہاں نومنتخب اراکین اسمبلی حلف اٹھائیں گے۔

بلوچستان اسمبلی کا افتتاحی اجلاس سہہ پہر 3 بجے صوبائی اسمبلی ہال کوئٹہ میں منعقد ہوگا،  جس میں 50 سے زائد نومنتخب اراکین اسمبلی حلف اٹھائیں گے۔ اراکین کے حلف کے بعد اسمبلی کے نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔

اجلاس کی صدارت سپیکر کی کوئٹہ میں عدم موجودگی پر سینئر رکن انجینئر زمرک خان اچکزئی کریں گے۔ انجنیئر زمرک کا شمار بلوچستان اسمبلی کے سینئر ترین ارکان میں ہوتا ہے۔ 

مزید پڑھیں: زکوٰۃ جمع کرنے والوں کو حساب دینا ہوگا، ایس ای سی پی کےنئے قواعد جاری

دوسری جانب خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس کا آغاز آج صبح 11 بجے ہوگا، تلاوت کلام پاک کے بعد نومنتخب اراکین اسمبلی حلف لیں گے اور حاضری رجسٹرڈ پردستخط کریں گے جس کے بعد سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی 5 بجے تک سیکرٹری اسمبلی کے پاس جمع کرائے جائیں گے۔

مزیدخبریں