آئی سی یو میں زیر علاج لڑکی  زیادتی کا شکار

Feb 28, 2024 | 10:41:AM

(ویب ڈیسک) بھارت کے ایک ہسپتال  میں آئی سی یو میں زیر علاج لڑکی کو میل نرس نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

 پولیس نے ملزم کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ شروع کردی اور واقعے کی ایف آئی آر بھی درج کرلی ہے،بھارتی پولیس کے مطابق راجستھان کے ضلع الور میں واقع نجی ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل 24 سالہ مریضہ کوملزم چراغ یادو نے صبح 4 بجے کے قریب مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے بتایا کہ خاتون کو پھیپھڑوں میں انفیکشن کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور وہ آئی سی یو میں زیر علاج تھی،متاثرہ لڑکی نے بتایا ہے کہ جب اس نے الارم بجایا تو ملزم نے اسے بے ہوش کرنے کا انجکشن لگادیا،خاتون کو جب ہوش آیا تو اس نے اپنے شوہر اور گھر والوں کو فون کرکے واقعے سے آگاہ کیا۔ 

سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو  آئی سی یو میں جاتے ہوئےدیکھاگیا۔ 

مزیدخبریں