پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ہو گا

Feb 28, 2024 | 10:47:AM

(حسن علی) پنجاب اسمبلی کا ایک روزہ اجلاس آج 11 بجے ہوگا جس میں آئندہ 4 ماہ کیلئے سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی جائے گی۔

اجلاس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کریں گے۔ 

اجلاس میں بجٹ سمیت دیگر امور زیر بحث آئیں گے اور آئندہ چار ماہ کے بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔ نگران حکومت کی جانب سے بجٹ کی مدت 29 فروری کو ختم ہو رہی ہے، بجٹ گرانٹس کی منظوری کے بعد اجلاس غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی ہوگا۔

مزید پڑھیں:  سعودی عرب ; دہشتگردی کے الزام پر 7 افراد کے سر قلم کر دیئے گئے

یاد رہے کہ محکمہ قانون کی سمری اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی منظوری کے بعد گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس صبح 11 بجے طلب کیا۔

مزیدخبریں