(24نیوز) خیبرپختونخوا اسمبلی کے نو منتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا۔
صوبائی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس آج صبح 11 بجے طلب کیا گیا تھا جو تقریباً پونے ایک بجے شروع ہوا۔
سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں پہلے مرحومین اور شہدا کے لیے دعائے مغفرت کرائی گئی جس کے بعد مشتاق غنی نے 115 نومنتخب اراکین سے حلف لیا۔
مزید پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا احسن اقدام ، پولیس کوہر ریڈ کی ویڈیو بنانے کا حکم
تقریب حلف برداری کے بعد سپیکر مشتاق غنی نے بتایا کہ شام 5 بجے تک سپیکر اور ڈپٹی سپیکر الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جاسکتے ہیں اور رات 12 بجے تک کاغذات واپس لیے جا سکتے ہیں جبکہ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کیلئے کل صبح 10 بجے پولنگ ہو گی۔