مریم نواز تقاریر کے بجائے غریب کی بھوک کا سوچیں:یاسمین راشد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ مریم نواز تقاریر کے بجائے غریب کی بھوک کا سوچیں، غریب لوگوں کے پاس ایک وقت کے کھانے کے پیسے نہیں، مہارانی کو پتہ ہی نہیں ملک میں غربت کتنی ہے۔
لاہور میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ رمضان پیکج سے کام نہیں چلے گا، رمضان کے بعد بھی لوگوں نے جینا ہے، لوگ بھوک سے مر رہے ہیں، عوام کو ریلیف نہ ملا تو عوام ان کو نہیں چھوڑے گی،مجھے پتہ ہے غربت کا، 35 سال سرکاری ہسپتال میں کام کیا ہے، لوگوں کے پاس ایک انجکشن خریدنے کے پیسے نہیں ہوتے،یاسمین راشد نے کہا کہ ایک لاکھ سے زیادہ ووٹ لینے والی خواتین جیل میں ہیں، تین دفعہ کے وزیراعظم کی بیٹی دھاندلی سے اقتدار میں آئی ہے۔
پی ٹی آئی کی رہنما کا کہنا تھا کہ فارم 45 میں ہارنے والے فارم 47 میں جیت گئے، عدالتیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں، عوام کے مینڈیٹ کو چوری کیا گیا ہے،ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ 9 مئی کا واقعہ بیچنے والے آج 9 فروری والے بن چکے ہیں، عوام نے 8 فروری کو 9 مئی کا بیانیہ مسترد کردیا، ان کے ظلم، جبر اور زیادتی کو عوام نے مسترد کردیاہے۔
یہ بھی پڑھیں ؛ سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی