(24 نیوز )نواز شریف کی 7 سال بعد پارلیمنٹ ہاؤس آمد، شہباز شریف نے قائد مسلم لیگ ن کا استقبال کیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف 7 سال بعد پارلیمنٹ پہنچ گئے ، پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے نواز شریف نے ارکان اسمبلی سے سوال کیا کہ میرا آنا آپ کو کیسا لگ رہا ہے؟انشاء اللہ سیاسی و معاشی استحکام آئے گا،کوئی مسئلہ نہیں ہے، حکومت آتے ہی معیشت کو ٹھیک کرے گی،تمام مسائل جڑے ہوئے ہیں وہ امید ہے سارے حل ہونگے،پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں نوازشریف نے کہاکہ خواہش ہے اسمبلی اور سینیٹ مدت پوری کرے۔
یہ بھی پڑھیں :آرمی چیف سے اے ایس پی شہربانو نقوی کی ملاقات