(24 نیوز) پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں مریم نواز نے مثبت جمہوری روایت قائم کر تے ہوئے خود چل کر اپوزیشن رہنما رانا آفتاب احمد خان کی نشست پر گئیں ,مریم نواز شریف نے رانا آفتاب احمد خان کے لئے خیر سگالی کے جذبے کا اظہار کیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے اپوزیشن لیڈر رانا آفتاب خان سے کہا کہ انتخاب کے دن آپ سے میری ملاقات نہ ہوسکی، اس دن بھی چاہتی تھی کہ آپ ایوان میں ہوتے، یہی کہنے آئی ہوں کہ آپ سب کے لئے میرے دروازے کھلے ہیں ، جتنی حکومتی ارکان کی وزیر اعلیٰ ہوں، اتنی ہی آپ کی بھی ہوں۔
دوسری جانب رانا آفتاب احمد خان نے آمد پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شکریہ ادا کیااور کہا کہ اگر اس دن کوئی جگہ بتا دی جاتی تو ہم آ جاتے۔جس پر مریم نواز نے کہا کہ میں نے اس دن لوگوں کو آپ کے پیچھے بھیجا،میں نے پوری کوشش کی کہ آپ اس عمل میں شریک ہوں۔
یہ بھی پڑھیں ؛ پرویز الہٰی کی اہلیہ نے این اے 64 کے نتائج کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا