روپے کے مقابلے میں ڈالر کے بعد دیگر کرنسیوں کے حوالے سے بھی اچھی خبر

Feb 28, 2024 | 17:44:PM

(اشرف خان) سیاسی استحکام کی جانب گامزن پاکستان کی معیشت بھی سنبھلنے لگی ، انٹربینک میں ڈالر  16 پیسے سستا ہوگیا ۔ 
تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر279.28 روپے سے کم ہوکر 279.12 روپے پر بند ہوا،یکم فروری سے اب تک انٹر بینک میں امریکی ڈالر 38 پیسے سستا ہوچکا ہے ،دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 282.04 روپے پر برقرار رہا ،اوپن مارکیٹ میں یورو18 پیسے مہنگا ہوکر 304.98 روپے کا ہوگیا ،برطانوی پاونڈ  77 پیسے کمی سے 355.25روپے کا ہوگیا  ،امارتی درہم 76.70  روپے پر برقرار رہا ،سعودی ریال ایک  پیسے کمی سے 74.90 روپے کا ہوگیا۔ 

پاکستان سٹاک مارکیٹ کی بات کی جائے تو کاروبار کا اختتام مثبت رہا،100 انڈیکس میں 484 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،100 انڈیکس 0.77 فیصد اضافے سے 63 ہزار 703 کی سطح پر بند ہوا،16 ارب روپے مالیت کے 46.10 کروڑ شئیرز کا کاروبار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :میرا آنا آپ کو کیسا لگ رہا ہے؟نواز شریف کا 7 سال بعد پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے پر ارکان اسمبلی سے سوال

مزیدخبریں