(اویس کیانی) پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے پارٹی صدر شہباز شریف کو وزیر اعظم اور سینئر رہنما سردار ایاز صادق کو سپیکر قومی اسمبلی کے لئے نامزد کر دیا گیا۔
عطاءاللہ تارڑ کے مطابق مسلم لیگ ن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں قائد میاں نواز شریف نے با ضابطہ طور پر مسلم لیگ ن کی طرف سے میاں شہباز شریف کو وزیر اعظم کے لیے اور سردار ایاز صادق کو سپیکر قومی اسمبلی کے لیے نامزد کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میرا آنا آپ کو کیسا لگ رہا ہے؟ 7 سال بعد پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے پر سابق وزیراعظم کا سوال
واضح رہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والا مسلم لیگ ن کا مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس ختم ہوا جس کے بعد قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف، صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف، اسحاق ڈار اور حمزہ شہباز پارلیمنٹ ہاؤس سے روانہ ہو گئے۔