برطانوی شہزادہ ہیری حکومت کیخلاف کیس ہار گئے

Feb 28, 2024 | 18:23:PM

(24 نیوز)برطانوی شہزادہ ہیری حکومت کیخلاف انھیں سیکیورٹی نہ دینے کے حوالے سے کیس ہار گئے۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی حکومت نے شہزادہ ہیری کو پولیس پروٹیکشن نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا،جس کے خلاف پرنس ہیری نے عدالت سے رجوع کیا تھا ،شہزادہ ہیری نے حکومتی فیصلے کو عدالت میں چیلنج کر رکھا تھا ، لندن کی عدالت نے شہزادہ ہیری کیخلاف فیصلہ سنادیا، برطانیہ کے شہزادہ ہیری نے ان سے سیکیورٹی کی سہولیات واپس لینے کے فیصلے کو چیلنج کیاتھا، ان کا موقف تھا کہ جب وہ واپس اپنے گھربرطانیہ آتے ہیں تو انہیں سیکیورٹی سہولیات فراہم کی جائیں ،شہزادہ ہیری برطانیہ چھوڑ کر 2020میں امریکہ منتقل ہو چکے ہیں، وہ برطانیہ کے شاہی خاندان کی فعال رکنیت سے بھی دستبردار ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : چین نے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوورکر دیا

مزیدخبریں