آئی جی سندھ کی غلط حقائق بتا کر نومنتخب وزیر اعلی کو گمراہ کرنے کی کوشش

Feb 28, 2024 | 19:11:PM

(انوشہ جعفری) آئی جی سندھ کی نومنتخب وزیر اعلی کو غلط حقائق بتا کر گمراہ کرنے کی کوشش۔ 
تفصیلات کےمطابق آئی جی سندھ نے نو منتخب وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو بریفنگ میں بتایا کہ رواں سال اسٹریٹ کرائم میں اب تک23 شہری مارے گئے ہیں جبکہ اصل حقائق کے مطابق اب تک 28 شہری جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں، یکم جنوری سے 27 فروری تک کراچی میں 28 شہریوں کو مزاحمت پر قتل کیا گیا،جنوری میں 11 اور فروری میں 17 فراد کو قتل کیا گیا ،ڈاکوؤں کے ہاتھوں سال کی پہلی ہلاکت 2 جنوری کو ہوئی ، میمن گوٹھ میں باڑے کے مالک عبد الکریم کو قتل کیا گیا۔ 
 سال کی دوسری ہلاکت سپر ہائی وئے کے قریب جنجال گوٹھ میں ہوئی ،ڈاکووں کی فائرنگ سے مزدور امین زادہ جان سے گیا،بلدیہ اتحاد ٹاون میں ڈاکوؤں نے درزی عدنان کو مزاحمت پر قتل کیا ،مبینہ ٹاون میں سپارکو روڈ پر ڈکیتی مزاحمت پر رکشہ ڈرائیور غلام حسین کو قتل کیا گیا ،سرجانی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے باپ زخمی بیٹا فیض محمد جاں بحق ہوا۔
 موچکو کی بسمہ اللہ کالونی میں 17 سالہ مزمل ڈکیتی مزاحمت پر مارا گیا  ،تھانہ ساحل کی حدود میں ڈکیتی مزاحمت پر عدنان رند کو قتل کیا گیا ،نیو کراچی میں گیس سلنڈر کی دکان میں ڈکیتی کے دوران تاج محمد مارا گیا،29 جنوری کو شہر میں ڈکیتی مزاحمت پر 2 لوگ قتل ہوئے،مبینہ ٹاون میں 18 سالہ کامران کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کیا گیا،نیو کراچی میں اللہ والی کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر پھل فروش قل محمد قتل ہوا،سمن آباد میں 2 بچوں کے باپ کو گھر کی دہلیز پر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا،سہراب گوٹھ گنا منڈی کے قریب ڈاکوٶں کی فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق دو زخمی ہوئے۔
 اورنگی ٹاون میں تاج لسی کے قریب فائرنگ ایک شخص جاں بحق ہوا ،شاہ فیصل کالونی میں ڈاکووں کی فائرنگ سے ریحان نامی شہری جان سے گیا،کورنگی میں ندی کے قریب فائرنگ سے زخمی ہونے والا شہری دوران علاج دم توڑ گیا، شاہ فیصل کالونی میں سبزی مارکیٹ کے قریب ڈاکوں کی فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق ہوا،کورنگی کوسٹ گارڈ چورنگی کے قریب ڈاکووؑں نے شہری خالد کی جان لے لی ،قائد آباد پر لوٹ مار کے دوران راہگیر خاتون ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوئی ،نیو ٹاؤن تھانے کی حدود میں ڈاکوؤں نے بیٹی کو کوچنگ لے جانے والے باپ کو قتل کیا۔
بنارس پل پر ڈاکوؤں نے دو سگے بھائیوں کو قتل کیا ،پاکستان بازار کی حدود میں سہراب نامی شخص ڈاکوؤں کے ہاتھوں مارا گیا،ابوالحسن اصفہانی روڈ پر دودھ کی دکان پر مزاحمت پر عبدالباری قتل ہوا ،سولجر بازار میں ڈاکوؤں نے بزرگ شہری کو قتل کیا ،کورنگی میں ڈاکووں کی گولی سے 2 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی ،اتحاد ٹاون میں عدنان بخت نامی شہری کو ڈاکووں نے مزاحمت پر گولی ماردی،بسم اللہ کالونی کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے مزمل نامی شہری جاں بحق ہوا۔

مزیدخبریں