کے پی کےاسمبلی: اپوزیشن جماعتوں کیجانب سے احسان اللہ میانخیل سپیکر اور ارباب وسیم ڈپٹی سپیکر نامزد

Feb 28, 2024 | 19:24:PM

(عامر شہزاد) کے پی کےاسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کیجانب سے احسان اللہ میانخیل سپیکر اور ارباب وسیم ڈپٹی سپیکر نامزد ہو گئے۔

خیبر پختوںخواہ اسمبلی میں سپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لئے اپوزیشن جماعتوں نے نامزدگیاں کر دیں، اپوزیشن جماعتوں نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز (پی ٹی آئی پی) سے امیدوار لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی کا اجلاس کب ہو گا؟ تاریخ اور وقت فائنل ہو گیا

اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے سپیکر کے لئے پی پی پی کے احسان اللہ میانخیل اور ڈپٹی سپیکر کے لئے پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے ارباب وسیم حیات امیدوار نامزد کر دیئے گئے۔

مزیدخبریں