(اویس کیانی) اتحادی جماعتوں کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی، وزیراعظم اور صدر مملکت کی انتخابی مہم کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی میں خورشید شاہ، ایاز صادق، نوید قمر اور رانا تنویر حسین شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: احتجاج، توڑ پھوڑ کیس، بانی پی ٹی آئی عمران خان، فیصل جاوید، اسد عمر بری
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کمیٹی آج رات مسلم لیگ ق، استحکام پاکستان پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام کے قائدین سے ملاقات کرے گی اور اپنے امیدواروں کے حق میں ووٹ مانگے گی جبکہ کمیٹی دوسری جماعتوں سے ووٹ کیلئے کل حلف برداری کے بعد رابطہ کرے گی۔