(راؤ دلشاد) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پی ایچ اے کو مسیحی برداری کے تہوار ایسٹر کی تیاری کا حکم دے دیا۔
ڈی جی پی ایچ اے نے خصوصی اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کوتفصیلی بریفنگ دی، اجلاس میں ڈی جی پی ایچ اے سمیت پرویز رشید،مریم اورنگزیب،بلال کیانی،عظمی بخاری،ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر لاہور بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: قائد مسلم لیگ ن نے وزیر اعظم سپیکر قومی اسمبلی کیلئے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا
پہلی خاتون وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے حکم جاری کیا ہے کہ ایسٹر کے حوالے سے مسیحی برداری کے علاقوں کوسجایا جائے، ایسٹر کی تیاری میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے، مسیحی برداری کی خوشیوں میں شریک ہیں۔
علاوہ ازیں وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے لاہورمیں فلاورفیسٹیول کی ہدایت بھی کی اور لاہور میں رمضان فیسٹیول منعقدکرنے کی تجویز کا جائزہ بھی لیا۔