صدارتی انتخابات کیلئے پریزائیڈنگ افسران کی تقرری ہو گئی، نوٹیفیکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان) الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات کیلئے پریزائیڈنگ افسران کی تقرری کردی۔
عام انتخابات کے بعد اب صدراتی الیکشن ہونے جا رہا ہے جس کے نتیجے میں صدر پاکستان کا فیصلہ ہو گا، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اس الیکشن کے لئے پریزائیڈنگ افسران کی تقرری کا عمل مکمل کر کے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ بنتے ہی مریم نواز نے مسیحی برادری کے دل جیت لئے
الیکشن کمیشن کی جانب سے صدراتی انتخابات کے لئے پریذائڈنگ افسران کی تقرری سے متعلق جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق سینیٹ وقومی اسمبلی میں چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ پرزائڈنگ افسر ہوں گے، پنجاب اسمبلی میں الیکشن کمیشن کے سئنیر ممبر نثار دورانی پریزائیڈنگ افسر ہوں گے۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ سندھ اسمبلی میں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ پریزائیڈنگ افسر ہوں گے، خیبرپختوانخوا اسمبلی میں چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ پریزائیڈنگ آفیسر ہوں گے جبکہ بلوچستان اسمبلی میں چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ پریزائیڈنگ افسر ہوں گے۔