شہباز شریف کی طرف سے اتحادی جماعتوں کی قیادت اور نومنتخب ارکان قومی اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ

Feb 28, 2024 | 23:10:PM

This browser does not support the video element.

(اویس کیانی) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور نامزد وزیراعظم میاں شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کی قیادت اور نو منتخب ارکان قومی اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔

نامزد صدر آصف علی زرداری، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی عشائیہ میں شرکت کی، ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے پارٹی ارکان کے وفد کے ہمراہ عشائیہ میں شرکت کی۔

بلوچستان عوامی پارٹی کی طرف سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور بی اے پی کے سربراہ ڈاکٹر خالد مگسی نے عشائیہ میں نمائندگی کی، پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما چودھری سالک حسین عشائیہ میں شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا پی ایچ اے کو ایسٹر کی تیاری کا حکم

اسی طرح استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے بھی پارٹی رہنماؤں کے وفد کے ہمراہ شرکت کی، مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم، بلوچستان عوامی پارٹی، آئی پی پی اور مسلم لیگ (ق) کے نومنتخب ارکان قومی اسمبلی بھی عشائیہ میں شریک تھے۔

شہبازشریف نے نومنتخب ارکان قومی اسمبلی کو مبارکباد دی، نومنتخب ارکان قومی اسمبلی نے شہباز شریف کو وزیراعظم نامزدگی پر مبارکباد دی، ارکان اسمبلی نے آصف علی زرداری کو صدر کے منصب پر نامزدگی پر مبارکباد پیش کی۔

مزیدخبریں