(24 نیوز ) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں آج افغانستان اور آسٹریلیا کے درمیان اہم مقابلہ بھی بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے ۔
افغانستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آج گروپ مرحلے میں اپنے آخری میچ میں لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی، لاہور میں گزشتہ روز سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایشیا کرکٹ کپ انڈیا کی بجائے UAE میں کرانے کی تجویز
آسٹریلیا اور افغانستان کا میچ دونوں کے لیے انتہائی اہمیت اختیار کرگیا ہے، جو ٹیم جیتی سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی۔
اگر افغانستان کی ٹیم ہاری تو وہ ایونٹ سے باہر ہو جائے گی لیکن آسٹریلیا ہارا تو وہ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر نہیں ہوگا اور اسے ہفتے کو انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے میچ کا انتظار کرنا ہوگا۔
آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے ابھی 3،3 پوائنٹس ہیں البتہ رن ریٹ افریقا کا بہتر ہے،افغانستان 2 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
آسٹریلیا نے افغانستان کے خلاف میچ کی تیاری انڈور میں کی جبکہ بارش کے باعث افغانستان کی ٹیم کا پریکٹس سیشن منسوخ کردیا گیا۔