خلیل الرحمٰن قمرنے مجھ سے بدتمیزی کی:ریشم کاالزام

اینٹ کا جواب پتھر سے نہیں اینٹ سے دینا آتا ہےلیکن اسکینڈل سے بچنے کیلیے خاموش رہی

Feb 28, 2025 | 11:04:AM
خلیل الرحمٰن قمرنے مجھ سے بدتمیزی کی:ریشم کاالزام
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ ریشم نے نامور ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر پر بدتمیزی کرنے کا الزام عائد کردیا۔

اداکارہ نے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران جہاں اپنی نجی زندگی اور کیریئر کے بارے میں کھل کر بات کی تووہیں خلیل الرحمٰن قمرکے بارے میں بھی اپنے خیالات کااظہارکیا۔

ریشم نے انٹرویو میں خلیل الرحمٰن قمر کے ساتھ اپنے ایک تلخ تجربے کے بارے میں بتایا کہ کس طرح معروف ڈرامہ نگار نے ان کے ساتھ بدتمیزی کی اور انہیں نظرانداز کیا۔

انٹرویو کے دوران ریشم نے اپنی تعلیمی قابلیت کے بارے میں گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ میں میٹرک پاس ہوں، لیکن آج اگر میں کہوں کہ میں نے اردو میں گریجویشن کی ہے تو لوگ یقین کرلیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے فلمی سیٹ پر اپنے بڑوں سے اردو کے الفاظ سیکھے ہیں، اور انہیں اس پر فخر ہے،میں ہمیشہ عاجزی کے ساتھ چلتی ہوں، کیونکہ اللہ کو عاجزی پسند ہے۔

میزبان نے ریشم سے پوچھا کہ اگر ان کی اور خلیل الرحمٰن قمر کی ملاقات ہوجائے تو وہ کیا کریں گی؟ تو ریشم نے ایک پرانی بات یاد کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح خلیل الرحمٰن قمر نے ان کے ساتھ بدتمیزی کی۔

ریشم نے بتایاکہ جب خلیل الرحمٰن قمر کا ڈرامہ’’میرے پاس تم ہو‘‘ آن ایئر ہوا، تو میں نے ہمایوں سعید کو اپنے گھر مدعو کیا۔ بعد میں، میں ہمایوں سعید کے ساتھ ایک تقریب میں گئی، جہاں خلیل الرحمٰن قمر بھی موجود تھے۔ میں نے انہیں دیکھ کر سلام کیا، لیکن انہوں نے سلام کا جواب دینے کے بجائے مجھ سے بدتمیزی کرتے ہوئے کہا، دور ہوجاؤ، میں تم سے بات بھی نہیں کرنا چاہتا۔

ریشم نے کہا کہ میں بھی انہیں اس کا جواب دے سکتی تھی، لیکن اپنی عزت کی خاطر خاموشی اختیار کی،مجھے اینٹ کا جواب پتھر سے نہیں اینٹ سے دینا آتا ہے،لیکن میں نے اسکینڈل سے بچنے کےلیے خاموشی اختیار کی۔

ریشم نے ماضی میں بھی خلیل الرحمٰن قمر کو ماہرہ خان اور نعمان اعجاز کے خلاف دیے گئے متنازع بیانات پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں اپنی صحت پر توجہ دینی چاہیے۔