جانوروں کی کمی، مراکش کے بادشاہ نے عوام سے اس سال قربانی نہ کرنے کی اپیل کر دی

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز )جانوروں کی کمی، مراکش کے بادشاہ نے عوام سے اس سال قربانی نہ کرنے کی اپیل کر دی
مراکش کے بادشاہ نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ رواں سال بڑی عید کے موقع پر قربانی سے گریز کریں۔
مراکش کے بادشاہ محمد ششم نے وزیر برائے مذہبی امور کے ذریعے سرکاری ٹیلی ویژن پر بیان جاری کیا، کہا گیا کہ ہمارا ملک ماحولیاتی اور معاشی چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے، جس کے نتیجے میں مویشیوں کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے۔بادشاہ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس سال عیدالاضحی پر قربانی کا فریضہ انجام دینے سے گریز کریں۔
یہ بھی پڑھیں:دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک آفس کے فرش پر کیوں سوتے ہیں؟
مراکش گزشتہ سات سالوں سے خشک سالی کا شکار ہے، جس کی وجہ سے گزشتہ ایک سال کے دوران مویشوں کی تعداد میں 38 فیصد کمی ہوئی ہے، وزارت زراعت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 30 سالوں کے مقابلے میں اس سال بارش 53 فیصد کم ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 1966 میں بھی اسی طرح کی صورتحال میں پیدا ہوئی تھی، اس وقت بادشاہ محمد ششم کے والد حسن دوم حکمران تھے، انہوں نے بھی عوام سے قربانی کا فریضہ انجام نہ دینے کی درخواست کی تھی۔