سیمی فائنل کی دوڑ،افغانستان کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 274 رنز کا ہدف

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)چیمپیئنز ٹرافی کے گروپ ’بی‘ کے فیصلہ کُن میچ میں افغانستان نے صدیق اللہ اتل اور عظمت اللہ عمرزئی کی نصف سینچریوں کی مدد سے 273 رنز بنائے اور آسٹریلیا کو جیت کے لیے 274 رنز کا ہدف دے دیا۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں افغانستان کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف 3 رنز کے مجموعے پر رحمت اللہ گرباز آؤٹ ہو گئے،اس کے بعد افغان بیٹرز نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 وکٹ کے لیے 67 رنز کی ساجھے داری قائم کی تاہم اس موقع پر ابراہیم زدران 22 رنز پر ہمت ہار بیٹھے، تیسری وکٹ بھی 91 رنز پر گر گئی، جب رحمت شاہ میکس ویل کا شکار بنے جس کے بعد صدیق اللہ اتل اور کپتان حشمت اللہ شاہدی نے اسکور کو 159 رنز تک پہنچا دیا، تاہم اس موقع پر 85 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے والے صدیق اللہ اتل آؤٹ ہو گئے۔
افغانستان کو پانچواں نقصان 176، چھٹا 182 اور ساتویں وکٹ 199 رنز پر گرگئی لیکن وکٹیں گرنے کے باوجود فائٹ بیک کرتے ہوئے عظمت اللہ عمرزئی نے 5 چھکوں اور ایک چوکے سے سجی 67 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
افغان ٹیم صدیق اللہ اتل اور عظمت اللہ عمرزئی کی نصف سینچریوں کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 273 رنز بنانے میں کامیاب رہی اور آسٹریلیا کو جیت کے لیے 274 رنز کا ہدف دیا۔
آسٹریلیا کی جانب سے بین ڈوارشوز 9 اوور میں 47 رنز دے کر 3 وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر رہے جکہ اسپینسر جانسن اور ایڈم زامپا نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اس کے علاوہ گلین میکسویل اور نیتھن ایلِس ایک، ایک وکٹ لے سکے۔
قبل ازیں ، ٹاس جیتنے کے بعد افغان ٹیم کے کپتان حشمت اللّٰہ نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا,افغانستان کی ٹیم کو ابتدائی جھٹکا 3 رنز کے سکور پر لگا ، رحمان اللہ گرباز بغیر کوئی رنز بنائے سپینسر جانسن کا شکار بنے ۔70 رنز کے مجموعی سکور پر ابراہیم زادران 22 رنز بنا کر ایڈم زیمپا کا شکار بنے۔ رحمت شاہ 12 رنز پر میکسویل نے آؤ ٹ کیا۔
صدیق اتل 85 رنز کی بہترین اننگز کھیلنے کےبعد جانس کا شکار بنے۔حمشت اللہ شاہدی20 رنز بنا آؤ ٹ ہو ئے ۔
اس سے قبل افغان ٹیم کپتان حشمت اللہ شاہدی نے ٹاس جیتنے کے بعد کہا کہ آج کے میچ کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستان کا نیا ہیڈ کوچ کون ؟ عاقب جاوید کو نئی ذمہ داری ملنے کا امکان
حشمت اللّٰہ نے کہا کہ ہم کوشش کریں گے کہ زیادہ رنز کریں، سپنرز ہمارے لیے مددگار ثابت ہوں گے، ہم نے جو غلطیاں کی ہیں اس پر بات کی ہے۔
بعدازاں آسٹریلیا کی ٹیم کے کپتان سٹیو اسمتھ نے کہا کہ امید ہے کہ اچھا مقابلہ ہوگا، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔