کوئٹہ میں جان محمد جدون روڈ کے قریب دھماکا،9 افراد زخمی

Feb 28, 2025 | 15:58:PM
کوئٹہ میں جان محمد جدون روڈ کے قریب دھماکا،9 افراد زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)نوشہرہ دھماکے کے بعد کوئٹہ میں جان محمد جدون روڈ کےقریب دھماکا ہوا ہےجس کے نتیجےمیں 9افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکا کوئٹہ کے علاقے جان محمد روڈ کےقریب  ہوا جس کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہوئے۔،پولیس کا کہنا ہےکہ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا جس میں اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے جب کہ دھماکے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔