(ویب ڈیسک)97 ویں آسکر ایوارڈز کی رنگارنگ تقریب کوتاریخ میں پہلی باراسٹریمنگ سروس پرلائیواسٹریم کیاجائے گا۔
فلمی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈز کی تقریب 3 مارچ کو منعقد کی جائے گی جسے پہلی باراسٹریمنگ سروس "جیو ہاٹ اسٹار"پر لائیو اسٹریم کیا جائے گا۔
پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق ایوارڈ کی تقریب صبح 6 بجے لائیو نشر ہو گی۔
اس کے علاوہ ایوارڈز تقریب کو بیک وقت اسٹار موویز اور اسٹار موویزسلیکٹ پربھی نشر کیا جائے گا،جولوگ اس تقریب کو لائیو نہیں دیکھ سکیں گے ان کے لیے اسی دن صبح 9 بجے اسٹار موویز اور اسٹار موویز سلیکٹ پر تقریب دوبارہ نشرکی جائے گی۔
اس سال آسکر ایوارڈز کی تقریب میں جن مشہور شخصیات کی شرکت کا امکان ہے ان میں اسٹرلنگ کے براؤن، جوئے الوین، ولیم دوفے، آنا دے آرمس، گولڈی ہان اور اوپرا ونفرے شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:"ہوسکتا ہے میں دوسری شادی کرلوں":گونداکاانٹرویووائرل
رنگوں اورستاروں سے سجی اس خوبصورت رات کی میزبانی ہیلی بیری، پینیلوپ کروز، ایلے فیننگ، ووپی گولڈ برگ ، اسکارلیٹ جوہانسن، رابرٹ ڈاؤنی جونیئر، ایما اسٹون، سیلین مرفی اور ڈی وائن جوائے رینڈولف کریں گے۔