(اشرف خان)عالمی مارکیٹ میں سونا 24 ڈالر سستا ہوکر 2863 ڈالر فی اونس تک گرگیا ، پاکستان میں بھی ایک تولہ سونا 2500 روپے سستا ہوگیا ۔
رپورٹ کے مطابق ملکی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھنےمیں آئی ہے۔پاکستان میں ایک تولہ سونا گھٹ کر 3 لاکھ 500 روپے پر آگیا ہےجبکہ دس گرام سونا 2143 روپے سستا ہوکر 2 لاکھ 57 ہزار 639 روپے کا ہوگیا، ایک تولہ چاندی 64 روپے سستا ہوکر 3250 روپے کا ہوگیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونا 24 ڈالر سستا ہوکر 2863 ڈالر فی اونس تک گرگیا۔
یہ بھی پڑھیں:7 سیاروں کی پریڈ، پہلی نایاب تصویر منظر عام پر آگئی