اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کر دی

Stay tuned with 24 News HD Android App

(اویس کیانی) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نے لیکیویفائڈ پیٹرولیم گیس(ایل پی جی) کی قیمتوں میں کمی کردی۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کےمطابق ایل پی جی کی قیمت میں 6 روپے 15 پیسے فی کلو کمی کر دی گئی،ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 72 روپے 57 پیسے کی کمی کر دی گئی ، اوگرا نے ماہ مارچ کیلئے قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو نئی قیمت 247 روپے 82 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
قیمت میں کمی کے بعد 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 924 روپے 31 پیسے مقرر کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ملکی اورعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی