پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا پہلا روزہ اتوار 2 مارچ کو ہوگا

Stay tuned with 24 News HD Android App

(عثمان خان / شاہد سپرا ) چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا ابوالخبیر آزاد نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا لہذا پہلا روزہ 2 مارچ بروز اتوار کو ہو گا۔
جمعہ کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں منعقد ہوا جب کہ کراچی، لاہور اور کوئٹہ سمیت ملک کے دیگر شہروں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے جس میں چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔
رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے لاہور میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ختم ہو گیا ہے،جہاں چاند نظرنہ آنے کی اطلاعات ہیں جبکہ پشاور میں اجلاس ایڈمنسٹریٹر اوقاف دفتر عید گاہ میں منعقد کیا گیا۔
اجلاس کی صدرات مرکزی چئیرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی، اجلاس میں دیگر مرکزی ممبران و نامور علماء سپارکو اور محکمہ موسمیات کے اہلکار بھی شریک ہوئے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم جزوی طور پر ابر آلود ہے۔پشاور میں غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 12 گھنٹے اور 45 منٹ رہی۔ چاند کا دورانیہ غروب آفتاب کے بعد 29 منٹ رہا۔
لاہور میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ایوان اوقاف میں منعقد ہو ا۔ اجلاس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور پنجاب خالد محمود نے کی۔
رمضان المبارک کا چاند جمعہ کو صبح 5 بج کر 45 منٹ پر پیدا ہوا ہ، ماہرین کے مطابق غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر زیادہ سے زیادہ 14 گھنٹوں سے کم تھی، رویت ہلال کے لئے چاند کی 19 گھنٹوں سے زائد ہونی چاہئے۔