کراچی میٹرک بورڈ نے سالانہ امتحانات 2024 کے نتائج کا اعلان کر دیا

Feb 28, 2025 | 18:16:PM

(زبیر راشد)کراچی میٹرک بورڈ نے دوسرے سالانہ امتحانات 2024 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

سائنس و جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ میں پاس ہونے والے امیدواروں کی شرح 68 فیصد رہی، سائنس و جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ میں15 ہزار 493 امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی۔

امتحانات میں مجموعی طور پر 14 ہزار 943 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے، 10ہزار49 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔

4 ہزار 710 امیدوار امتحانات میں فیل قرار پائے، سائنس و جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے کامیاب امیدواروں میں 40 نے اے ون گریڈ، 274 نے اے گریڈ، 1290 نے B گریڈ، 4850 نے سی گریڈ، 3527 نے ڈی گریڈ 68 نے ای گریڈ حاصل کیا۔مجموعی طور پر کامیابی کی شرح 68 فیصد رہی۔

مزیدخبریں