جوز بٹلر نے کپتانی سے استعفیٰ دیدیا

Stay tuned with 24 News HD Android App

(محمد حماد) افغانستان کیخلاف دردناک شکست پر انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے استعفیٰ دیدیا ۔
تفصیلات کے مطابق انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر کا قیادت چھوڑنے کا اعلان کردیا،انگلش کپتان نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں میری قیادت میں ٹیم کی کارکردگی خراب رہی،ٹیم کی کارکردگی پر مایوس ہیں،شکست کی ذمہہ داری قبول کرتا ہوں اور کپتانی چھوڑ رہا ہوں۔
خیال رہے کہ جوز بٹلر کل کے میچ میں آخری بار انگلینڈ ٹیم کی قیادت کریں گے ،انگلش ٹیم ابتدائی2 میچوں میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوئی۔
یاد رہے کہ قذافی سٹیڈیم میں افغانستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 8رنز سے شکست دی تھی جس کے بعد انگلش ٹیم ایونٹ سے باہر ہو گئی ہے۔
اس سے قبل چیمپئنز ٹرافی کے چوتھے میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 351 رنز بنانے کے باوجود 5وکٹوں سے باآسانی شکست دی تھی،ایونٹ کے ابتدائی دونوں میچز میں شکست کے بعد انگلش ٹیم چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئی ہے۔
انگلش ٹیم کے کوچ مکیلم نے کہا ہے کہ ایونٹ کے بعد فیصلہ کریں گے اگلا کپتان کون ہو گا،چیمپینز ٹرافی میں کارکردگی سے بہت اپ سیٹ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی: پاکستان کو آٹھویں پوزیشن پر آنے کے بعد کتنی رقم ملے گی؟