(امانت گشکوری) چیف جسٹس یحیی آفریدی کی زیر صدارت ہونیوالےجوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں سپریم کورٹ کے آئینی بنچ میں پانچ ججز کو شامل کرنے اور سندھ ہائیکورٹ آئینی بنچ میں تین نئے ججز کو شامل کرنے کی منظوری دیدی گئی۔
سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے تیسرے اجلاس میں سپریم کورٹ آئینی بنچ میں پانچ ججز شامل کیے گئے، جسٹس ہاشم کاکڑ،جسٹس صلاح الدین پنہور،جسٹس شکیل احمد، جسٹس اشتیاق ابراہیم،جسٹس عامر فاروق کو آئینی بنچ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
اب سپریم کورٹ آئینی بنچ میں کل ججز کی تعداد 13 ہوگئی۔ 9 ووٹوں کی اکثریت سے آئینی بنچ میں پانچ نئے ججز شامل کیے گئے،جوڈیشل کمیشن کے چار ممبران نے آئینی بنچ میں پانچ نئے ججز لگانے کی مخالفت کی،جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے مخالفت کی جبکہ بیرسٹر گوہر خان اور علی ظفر نے بھی آئینی بنچ میں ججز لگانے کی مخالفت کی۔
اعلامیہ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ آئینی بنچ میں تین نئے ججز کو شامل کرنے کی بھی منظوری دیدی گئی، اعلامیہ جاری ہونے کے بعد جسٹس ریاضت علی سحر اور جسٹس نثار احمد بھنبھرو اور جسٹس عبدالحمید بھرگری سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بنچ کا حصہ بن گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: