لاہور سمیت مختلف شہروں میں بارش، ژالہ باری، نارووال، حافظ آباد میں برفباری

Feb 28, 2025 | 19:50:PM
لاہور سمیت مختلف شہروں میں بارش، ژالہ باری، نارووال، حافظ آباد میں برفباری
کیپشن: تصاویر،ویڈیو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش، ژالہ باری ہوئی، جبکہ نارووال اور حافظ آباد میں برفباری کے مناظر نے لوگوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔

محکمہ موسمیا ت کے مطابق پنجاب بھر کے درجہ حرارت میں ریکارڈ کمی دیکھی گئی، ٹھنڈی ہواووں نے سردی کی شدت میں اضافہ کر دیا۔

نارووال سے لاہور ریلوے ٹریک پر واقع نارنگ منڈی اسٹیشن پر ژالہ باری کے مناظر دیکھے گئے۔

لوگوں نے برف سے بھرے ریلوے ٹریک اور سٹیشنز کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کیں تو صارفین کی بڑی تعداد ورطہ حیرت میں مبتلا ہوگئی۔