ملک میں انارکی پھیلی ہوئی ہے،عمر ایوب کی مولانا حامد الحق شہید پر حملے کی شدید مذمت

Stay tuned with 24 News HD Android App

(شاہد تبسم) پاکستان تحریک انصاف کےرہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے اکوڑہ خٹک میں مولانا حامد الحق شہید کی بم حملے میں ہلاکت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں انارکی پھیلی ہوئی ہے، فسطائیت کا راج ہے، اس طرع ملک نہیں چل سکتا،جن لوگوں نے جمعے کے دن دہشت گردی کی ہے انکو ضرور کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے ہری پور میں میڈیا ٹاک کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج اکوڑہ خٹک میں مولانا حامد الحق شہید ہوۓ ہیں،ہم اسکی شدید مذمت کرتے ہیں، ملک میں انارکی پھیلی ہوئی ہے، فسطائیت کا راج ہے، اس طرع ملک نہیں چل سکتا، جن لوگوں نے جمعے کے دن دہشت گردی کی ہے ان کو ضرور کیفر کردار تک پہنچایا جایا۔ انہوں نے کہا ہے کہ جتنی اپوزیشن جماعتیں ہے وہ کانفرنس میں آئی تھیں، ان کے ساتھ مکمل اتحاد کی طرف جا رہے ہیں، رجیم چینج اور فارم 47 کی جماعتوں کو عوام نے کوڑا دان میں پھینک دیا ہے،آج بھی اپوزیشن جماعتوں کی مشترکہ میٹنگ ہے اور چند روز تک اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ لائحہ عمل لایا جاۓ گا۔
عمر ایوب خان نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی میں کوئی گروپ بندی نہیں ہے، پی ٹی ائی میں صرف ایک ہی گروپ ہے اور وہ بانی پی ٹی آئی کا گروپ ہے اگر کسی نے گروپ بندی کی کوشیش کی وہ پی ٹی ائی کا حصہ نہیں ہو گا، ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے ھمیں بلایا تھا، ہم بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر وفد کی صورت میں گئے تھے، مسنگ پرسنز اور اسیران کی بات کی تھی،اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس یحیٰ آفریدی کو بتایا کہ ڈسٹرکٹ کورٹ میں مسائل ہیں، لوگوں کو اپنا حق نہیں مل رہا ،سیاسی قیدی ہیں، اس پر جوڈیشل ریفارمز ضروری ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:رمضان المبارک سے قبل چینی کی قیمت مزید بڑھ گئی