کل ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان

Feb 28, 2025 | 21:02:PM
کل ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی) ملک بھر میں ہفتے کے روز بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ۔تا ہم بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اورملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اورپہاڑوں پر برفباری کی توقع ۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق  ہفتے کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ۔

صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ۔ اس دوران شمال مشرقی اور جنوبی اضلاع میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر دھند پڑ سکتی ہے۔ مری،گلیات اور گردونوا ح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان۔

 صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ با لائی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان۔ تا ہم دیر، چترال ،سوات اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش اورپہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان۔

صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں سردرہنے کا امکان  جبکہ صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کی توقع ۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کی توقع ۔اس کے علاوہ آج استور 4.7، اسکردو 3.8، کالام 2.5 اور مالم جبہ میں 02 انچ برفباری بھی ریکارڈ ہوئی۔آج کم سےکم درجہ حرارت لہہ منفی04 ، پاراچنارمنفی03 ،گوپس اور بگروٹ منفی 02 اور مالم جبہ میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں:رمضان المبارک سے قبل چینی کی قیمت مزید بڑھ گئی