وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،6خوارج ہلاک

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(احمد منصور) خیبر پختو نخوا کے علاقے شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ بنادوں پر کارروائی کی،سیکیورٹی فورس کی کارروائی میں 6 دہشتگردوں ہلاک ہوئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کلے میں سیکیورٹی فورسز نےانٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن میں چھ خوارج ہلاک ہوئے،ہلاک خوارج سے اسلحہ و ایمونیشن برآمدکیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مارے گئے خوارج سیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے،علاقے میں سیکیورٹی فورسز کا سینیٹائزیشن آپریشن بھی جاری ہے۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: رمضان المبارک کے دوران سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا حکمنامہ جاری