وزیراعظم، صدر مملکت کا پاک فوج کو خراج تحسین 

Feb 28, 2025 | 21:58:PM

(سبحان اللہ خان )وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف زرداری کی جانب سے پاک فوج کے وزیرستان میں آپریشن کے دوران نمایاں کامیابی پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

وزیرِاعظم نے 6 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔

انھوں ںے کہا کہ دہشتگردی کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، دہشتگردوں کے عزائم کو ناکام بنانے میں پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم افواج پاکستان کے دفاعِ وطن کےغیر متزلزل عزم پر انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن پر پاک افواج کو خراج تحسین پیش کیا، آصف زرداری نے ملک سے فتنتہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزیدخبریں