لاہور، اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)لاہور، اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں آج موسم خشک رہے گا جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے۔
تاہم دیر، چترال ،سوات اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، اس دوران شمال مشرقی اور جنوبی اضلاع میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر دھند پڑ سکتی ہے، مری،گلیات اور گردونوا ح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں سردرہنے کا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کی توقع ہے۔
استور میں 4.7، اسکردو 3.8، کالام 2.5 اور مالم جبہ میں 02 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی، آج پارا چنار میں منفی تین ، گوپس اور بگروٹ میں منفی دو، مالم جبہ میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔