کشمیریوں کی لاشیں گر رہی ہیں،کرکٹ اور تجارت کی ڈپلومیسی زخموں پر نمک، مشعال ملک

Stay tuned with 24 News HD Android App

(حاشر احسن) کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نےپاکستان کی بھارت سے کرکٹ اور تجارتی سفارت کاری پر شدید تنقید
کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی کے یاروں سے دوستی قبول نہیں،کشمیریوں نے اپنے خون کا سودا کسی تجارت کے لیے نہیں کیا۔
رپورٹ کے مطابق مشعال ملک نے فلسطینی مظالم کی تصویری نمائش میں شرکت کی اور اس موقع پر اسرائیلی بربریت کی مذمت کی اور کہا کہ
اسرائیل میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے لئے ذبح خانے کھولے گئے ہیں۔کشمیریوں اور فلسطینیوں کے پاس کون سا اسلحہ ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ ہر روز کشمیریوں کی لاشیں گر رہی ہیں، کرکٹ اور تجارت کی ڈپلومیسی زخموں پر نمک ہے،ہم حق کے راستے پر ہیں، کسی سے نہیں ڈرتے۔اگر مودی سے نہیں ڈرے تو آپ سے کیا ڈریں گے؟،"ہم نے آزادی، غیرت اور حق خودارادیت کے لیے قربانیاں دی ہیں۔
مشعال ملک نے کہا کہ یاسین ملک پھانسی گھاٹ کے قریب، لیکن آزادی پر سمجھوتہ نہیں کیا،شبیر شاہ، مسرت عالم، آسیہ اندرابی سمیت کئی کشمیری رہنما نظریے پر قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور اسرائیل آخری موقع پر پرامن حل کی طرف آئیں، ورنہ ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔
یہ بھی پڑھیں: رمضان المبارک کے دوران سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا حکمنامہ جاری