وزیر داخلہ کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

کیپشن: تصویر ، فائل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(اویس کیانی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیرستان کے علاقے میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت آپریشن کر کے 6 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا، قوم کو سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر ناز ہے۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں، سیکیورٹی فورسز کے قیام امن کے لیے اقدامات لائق ستائش ہیں۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ قوم خوارجی دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔