ضلع خیبر باڑہ میں کل پہلا روزہ ہوگا

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(جہانزیب آفریدی) خیبر پختونخوا کےاہم ضلع خیبر میں رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے باوجود کل پہلا روزہ ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق خیبر باڑہ باڑہ قمبر خیل، عالمگودر ،ملک دین خیل اور ملحقہ علاقوں میں کل روزہ کے اعلانات کئے گئے،خیبر باڑہ کے بیشتر مساجد میں تراویح کی نماز بھی ادا کر دی گئی،خیبر باڑہ سابقہ روایات کو برقرار رکھ کر سعودی اعلان پر روزہ رکھا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ آج رویت ہلال کمیٹی نے اجلاس کے بعد اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ چاند نظر نہیں آیا، پاکستان بھر میں پہلا روزہ اتوار کے روز ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں؛ سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا