وزیراعظم رمضان پیکج کے تحت 40 لاکھ مستحقین کو 5 ہزار روپے فی خاندان دینے کا اعلان

Feb 28, 2025 | 22:48:PM

(24نیوز)  وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے اعلان کیا ہے کہ وزیر اعظم کے رمضان ریلیف پیکج کے تحت اس بار کیش ٹرانسفر کیا جائے گا۔

میڈیا سے گفتگو میں رانا تنویر حسین کا کہنا تھاکہ وزیر اعظم کے رمضان ریلیف پیکج کے تحت اس بار ہم 40 لاکھ مستحقین کو فی مستحق خاندان 5 ہزار کیش رقم فراہم کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ 40 لاکھ مستحقین کو مستحقین کی کیٹیگری میں آنے والے افراد کو کیش ٹرانسفر کریں گے اور  اس کیٹیگری میں آنے والے آبادی کی تعداد 2 کروڑ کے قریب ہے۔

رانا تنویر حسین کا کہنا تھاکہ پچھلے سال یوٹیلٹی سٹورز کے ذریعے سبسڈی کا تجربہ اچھا نہیں رہا تھا، یوٹیلٹی سٹورز پر بدانتظامی بھی تھی کوالٹی بھی صحیح نہیں تھی اور وزیراعظم کو بھی اس حوالے سے بہت سی شکایات تھیں،ان کا کہنا تھاکہ یوٹیلٹی سٹور کو کہا ہے کہ اپنا فنانشنل ماڈل ٹھیک کریں۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

مزیدخبریں