اسلامی نظریاتی کونسل نے رمضان المبارک کے دوران ضابطہ اخلاق دوبارہ جاری کردیا  

Feb 28, 2025 | 22:56:PM
اسلامی نظریاتی کونسل نے رمضان المبارک کے دوران ضابطہ اخلاق دوبارہ جاری کردیا  
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسلامی نظریاتی کونسل نے رمضان المبارک کے دوران ضابطہ اخلاق دوبارہ جاری کردیا۔
اسلامی نظریاتی کونسل نے جاری ضابطہ اخلاق میں کہا ہےکہ کوئی شخص مساجد ، منبر و محراب، مجالس اور امام بارگاہوں میں نفرت انگیزی پرمبنی تقاریر  نہ كرے،فرقہ وارانہ موضوعات کے حوالے سے اخبارات، ٹی وی یا سوشل میڈیا پر متنازعہ گفتگو نہ  کرے، میڈیا پر ایسا کوئی پروگرام نہ چلایا جائے جو فرقہ وارانہ نفرت پھیلانے کا سبب بنے۔
اسلامی نظریاتی کونسل نے یہ بھی کہا ہے کہ ایسا کوئی پروگرام نشر نہ کیا جائے جو مذہبی ہم آہنگی کے لیے نقصان دہ ہو ،متنازع فرقہ وارانہ امور کو کسی صورت  زیر بحث نہ لایا جائے،تعمیر شخصیت، اخلاقی اقدار، مذہبی ہم آہنگی اور بقائے باہمی کے حوالے  سے  پروگرام نشر کیے جائیں۔ 
تمام سیٹلائٹ ٹی وی چینلزمذہبی شخصیات، سکالرز کو  اپنی ادارتی کمیٹی میں شامل کریں،اسلامی نظریاتی کونسل رمضان نشریات کے ٹی وی میزبانوں  کو فرقہ وارانہ  امور پر پروگراموں کے بارے میں سخت ہدایات جاری کی جائیں کہ وہ ان پر پروگرام نہ کریں۔ 

یہ بھی پڑھیں: طالبان حکومت کی مولانا حامد الحق پر خودکش حملے کی مذمت