وینا ملک کی منیجر کے ساتھ قربتوں کے چرچے

Feb 28, 2025 | 22:56:PM

(24 نیوز)معروف اداکارہ وینا ملک کی اپنے منیجر کے ساتھ قربتوں نے نئے سوالات کھڑے کر دیئے ہیں، سوشل میڈیا پر ان کے منیجر کو ہی بوائے فرینڈ قرار دیا جا رہا ہے۔

وینا ملک نے 2010 میں بھارت کے مشہور ریئیلیٹی شو 'بگ باس' کے سیزن 4 میں بطور کنٹیسٹنٹ شرکت کی اور وہاں اداکار ایشمیت پٹیل کے ساتھ نازیبا حرکات کے سبب تنازعات کا شکار ہوگئیں۔

وینا ملک نے 25 دسمبر 2013 کو دبئی کے بزنس مین اسد بشیر خان خٹک سے شادی کی جن سے انکے دو بچے پیدا ہوئے۔

شادی کے چار سال بعد وینا ملک نے 2017 میں اسد بشیر خٹک سے خلع لے لی تھی جس کے بعد دونوں میں ایک دوسرے پر الزامات لگانے کا سلسلہ جاری ہوا اور بچوں کی حوالگی کے تنازع سے قبل بھی وہ ایک دوسرے پر مختلف نوعیت کے الزامات لگاتے رہے۔

اسد بشیر سے خلع لینے کے 7 سال بعد 2024 میں وینا ملک نے زندگی میں نئی محبت کے آنے کا اعتراف کیا اور اس کا نام شہریار چوہدری بتایا۔

وینا ملک نے شہریار چوہدری کی شناخت چھپائے رکھی اور انکا چہرہ فینز کے سامنے نہیں آنے دیا۔چند روز قبل وینا ملک نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی کچھ نئی تصاویر شیئر کیں جن میں وہ ایک نامعلوم نوجوان کے ساتھ بیٹھی نظر آئیں۔
ان تصاویر میں وینا ملک کے اس نوجوان کے ساتھ بیٹھنے کا انداز اس بات کی عکاسی کرتا دکھا کہ یہ شخص ان کے قریبی حلقہ احباب سے ہو سکتا ہے۔

وینا ملک نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ‘کومبو‘ لکھا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کی طرف سے سوالات اور قیاس آرائیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔اداکارہ نے جس شخص کے ساتھ تصاویر شیئر کی تھیں وہ کوئی اور نہیں بلکہ انکا منیجر ہی ہے جس کا نام صائم ہے۔

اب صائم نے انسٹاگرام کا رخ کرتے ہوئے چند ایسی تصاویر شیئر کیں جن میں وہ وینا ملک کے منیجر سے زیادہ انکے محبوب معلوم ہورہے ہیں۔تصاویر میں دونوں سیاہ لباس میں ملبوس کسی کار میں ایک دورے کے بے انتہا قریب بیٹھے ہیں اور سیلفی کیلئے پوز دے رہے ہیں۔تصویر میں وینا ملک کے ہاتھ میں سرخ گلاب اور ایک گلدستہ بھی ہے جو دونوں کے درمیان محبت کا اشارہ بھی دے رہا ہے۔

کمنٹ سیکشن میں سوشل میڈیا صارفین مختلف تبصرے کرتے دکھ رہے ہیں۔ ایک صارف نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ 'اگر یہ بوائے فرینڈ ہے تو شہریار چوہدری کہاں گیا؟

ایک اور صارف نے لکھا کہ 'مجھے لگ رہا ہے شہریار چوہدری ہی صائم ہے، وینا نے نام تبدیل کر کے بتایا تھا، اس ہی جیسا لگ رہا ہے یہ کیونکہ۔

واضح رہے کہ صائم ایوب پیشے کے اعتبار سے میوزک کمپوزر ہیں اور ان دونوں وہ وینا ملک کے ساتھ میوزک ویڈیو پر بھی کام کر رہے ہیں لیکن انہوں نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر خود کو وینا ملک کا منیجر لکھا ہوا ہے۔

مزیدخبریں