(24 نیوز)بالی ووڈ کوئین سشمیتا سین کی اپنی ہی بیٹیوں کے ساتھ تصاویر شائقین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں، مداحوں نے ان پر محبت بھری تعریفوں کی بارش کر دی اور انہیں سشمیتا سین جیسا باوقار اور خوبصورت قرار دیا۔
اپنے انسٹا گرام ہینڈل پر سشمیتا سین نے جو تصاویر شیئر کیں ان میں رینی اور علیشا روایتی لباس میں ملبوس نہایت دلکش نظر آ رہی ہیں۔
خود سشمیتا بھی لیونڈر رنگ کی ساڑھی میں بہت حسین لگ رہی ہیں، ماں اور بیٹیاں سب ہی بے حد خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں۔ایک مداح نے تبصرہ کیا کہ خوبصورت لڑکیاں، بالکل اپنی ماں کی طرح، خدا آپ کو سلامت رکھے ،ایک اور نے لکھا کہ یہ بھی اپنی حیرت انگیز ماں کی طرح طاقت، محبت اور حکمت کی عکاسی کرتی ہیں۔
حال ہی میں، سشمیتا سین نے ایک انسٹاگرام لائیو سیشن کے دوران مداحوں سے بات چیت کی، جہاں انہوں نے شادی کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
سوال و جواب کے دوران، سابق مس یونیورس نے کہا کہ کہ وہ کچھ دنوں پہلے ایک شادی میں گئی تھیں ، اس پر ایک مداح نے ان سے ان کی اپنی شادی کے بارے میں سوال کر لیا۔
جواب میں، سشمیتا نے اپنی شادی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صحیح شریک حیات ملنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بھی شادی کرنی ہے لیکن ملنا چاہیے نا کوئی شادی کے لائق، ایسے تھوڑی شادی ہو جاتی ہے، کہتے ہیں نا، بہت رومانوی انداز میں دل کا رشتہ ہوتا ہے، بات دل تک پہنچنی چاہیے نا، تبھی شادی بھی کر لیں گے۔
واضح رہے کہ سشمیتا سین نے دو بیٹیوں کو گود لیا ہوا ہے، جن میں رینی کو انہوں نے سن 2000 میں گود لیا تھا جب وہ خود محض 24 سال کی تھیں، جبکہ علیشا کو انہوں نے ایک سال کی عمر میں 2010 میں گود لیا تھا۔ دونوں بیٹیوں میں سے ایک رینی نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا ہے، انہوں نے 2020 میں شارٹ فلم ’سٹہ بازی‘ سے ڈیبیو کیا ہے، وہ مستقبل میں بالی وڈ میں بڑے پروجیکٹس میں کام کرنا چاہتی ہیں ۔
علیشا اس وقت اپنی تعلیم مکمل کررہی ہیں اور سشمیتا سین کے مطابق وہ بہت حساس قسم کی لڑکی ہیں۔سشمیتا سین نے اپنے سنگل پیرنٹ ہونے کے باوجود دونوں بیٹیوں کی پرورش بہت محبت اور محنت سے کی ہے اور وہ ہمیشہ خواتین کی خودمختاری اور مضبوطی کی مثال بنی رہی ہیں۔