عید الفطر پر ریلیز ہونے والی فلموں کی دوڑ شروع،5لالی ووڈ فلمیں ریلیز کرنے کی تیاریاں

Feb 28, 2025 | 23:36:PM

(زین مدنی) عید الفطر پر ریلیز ہونے والی فلموں کی دوڑ ،5 لالی وڈ فلموں کو عید الفطر پر ریلیز کرنے کی تیاریاں شروع ہوگئیں۔

پانچ پاکستانی فلمیں "قلفی"، "کبیر"، "لمبی جدائی"، "لوو گورو" اور "ضدی راجپوت" ریلیز کے لئے تیار ہیں ،یہ فلمیں لالی وڈ کی جانب سے شائقین کو عید کی خوشیوں کا مزید حصہ بنانے کے لیے تیار کی گئی ہیں،لالی وڈ فلموں کے ساتھ امپورٹ پالیسی کی فلمیں بھی ریلیز کے لئے تیار ہیں،امپورٹ پالیسی کی فلموں کے حقوق ڈسٹری بیوشن کمپنیوں نے حاصل کر لیے ہوئے ہیں

  یہ بھی پڑٖھیں : بالی ووڈ سٹار سشمیتا سین کی بیٹیوں کیساتھ تصاویر وائرل

مزیدخبریں